بالی ووڈ کے سپر سٹار اور سلطان، سلمان خان ایک بار پھر کو جان سے مارنے کی تازہ دھمکی موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن پر ایک بار پھراداکار سلمان خان کے لئے دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے۔ آج صبح موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔ پولیس نے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سے پہلے بھی سلمان خان کو کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں اور حال ہی میں عید کے موقع پر ایک ویڈیو ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان باندرہ میں واقع اپنے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ سے بلٹ پروف شیشے کے عقب سے اپنے فینز کو عید کی مبارک باد دے رہے تھے
گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کی دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد سلمان کے گھر پر بشنوئی گینگ سے وابستہ شوٹرز کی طرف سے گولیاں چلائی گئی تھیں جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔
گزشتہ 2 سال میں یہ پانچواں موقع ہے جب اداکار کو اپنی جان کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔
0 Comments